سدھیر کمیشن کے صدرنشین جی سدھیر اپولو ہاسپٹل میں شریک

حیدرآباد۔23 اپریل (سیاست نیوز) صدرنشین سدھیر کمیشن آف انکوائری جی سدھیر ریٹائرڈ آئی اے ایس کو قلب پر حملہ کے بعد اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز میں شریک کیا گیا ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آئی سی یو میں ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جی سدھیر کو طبیعت بگڑنے پر کل ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا۔ جہاں قبل پر حملے کا انکشاف ہوا۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ اندرون 24 گھنٹے صحت میں بہتری آسکتی ہے۔ سدھیر کمیشن کے ارکان عامر اللہ خان اور ایم اے باری نے ہاسپٹل پہنچ کر صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ چیف منسٹر کے دفتر سے بھی جی سدھیر کی صحت کے بارے میں استفسار کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جی سدھیر کی اہلیہ جو امریکہ میں تھیں وہ واپس ہوچکی ہیں۔ کمیشن کے ارکان کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کی صحت دیکھنے کے بعد ڈاکٹرس علاج سے متعلق فیصلہ کریں گے۔