سدھیر کمیشن کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع

حیدرآباد۔ 31 جنوری (سیاست نیوز) اقلیتوں کی پسماندگی کا جائزہ لینے کیلئے قائم کردہ سدھیر کمیشن کی میعاد میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سیکریٹری اقلیتی بہبود نے آج جی او آر ٹی 16 جاری کیا۔ کمیشن کی میعاد آج ختم ہورہی تھی اور اس میں اب 31 جولائی تک توسیع کی گئی۔ کمیشن میں ریٹائرڈ آئی اے ایس جی سدھیر صدرنشین ہیں جبکہ ارکان میں عامر اللہ خاں، محمد شعبان اور ایم اے باری شامل ہیں۔