سدھیر کمیشن کی میعاد میں توسیع

حیدرآباد 24 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے سدھیر کمیشن آف انکوائری کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کے لئے آج احکامات جاری کردیئے۔ سکریٹری ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے احکامات جاری کرتے ہوئے کمیشن کی میعاد کو جو 31 جنوری 2017 ء کو ختم ہورہی تھی، توسیع کرتے ہوئے 30 جنوری 2018 ء کردیا ہے۔ مسلم تحفظات کے سلسلے میں بی سی کمیشن کی اعانت کے لئے سدھیر کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ کمیشن نے عوامی سماعت کا بھی اہتمام کیا لیکن مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے سلسلے میں شکوک و شبہات کا مختلف گوشوں سے اظہار کیا جارہا ہے۔روزنامہ سیاست میں سدھیر کمیشن کی میعاد میں توسیع سے متعلق حکومت کے فیصلہ کی خبر پہلے ہی شائع ہوچکی ہے۔