سدھاکر ریڈی سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ،عزیز پاشاہ قومی عاملہ کے رکن منتخب

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی (سیاست نیوز) کامریڈ ایس سدھاکر ریڈی کو سی پی آئی کا قومی جنرل سکریٹری منتخب کرلیا گیا ۔ کیرالا میں منعقدہ پارٹی کی 23 ویں کانگریس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کامریڈ ڈی راجہ شمیم فیضی ، کے نارائنا اور 7 دوسرے قائدین کو قومی سکریٹریز کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ تلنگانہ کے سینئر قائد سید عزیز پاشاہ ، چاڈا وینکٹ ریڈی اور 31 دیگر قائدین کو قومی عاملہ کا رکن منتخب کیا گیا ۔ 125 رکنی قومی کونسل کی حیثیت سے شامل کئے گئے قائدین میں سید ولی اللہ قادری اور کنہیا کمار شامل ہیں۔