سدھارتھ ملہوترا اور تاراستاریہ ایک ساتھ

سدھارتھ ملہوترا، رتیش دیشمکھ اور تارا ستاریہ ملاپ زویری کی فلم مرجاواں میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔ نکھل اڈوانی کی جانب سے پروڈیوس اس فلم کو ایس اے انٹرٹینمنٹ اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز کے بینر پر بنایا جائے گا۔ فلم کی شوٹنگ کا اگلے ماہ سے آغاز ہوگا جسے 2 اکتوبر 2019 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

نتیش تیواری کریں گے اپنی فلم ’’چھچورے‘‘ کا جلد آغاز

دنگل کی زبردست کامیابی کے بعد ڈائرکٹر نتیش تیواری اپنی نئی فلم ’’چھچورے‘‘ کی شوٹنگ کا جلد آغاز کرنے جارہے ہیں جس میں سشانت سنگھ راجپوت، شردھا کپور، پراتیک ببر، کے اہم کردار ہیں۔ فاکس اسٹار اسٹوڈیوز کے بینر پر بننے جارہی یہ فلم اگلے سال کے اواخر میں ریلیز ہوگی۔ نتیش تیواری کے مطابق یہ فلم ایک انجینئرنگ کالج میں تین نوجوانوں کے ارد گرد گھومتا دلچسپ ڈرامہ ہوگا جس میں اور بھی کئی دلچسپ کردار ہوں گے۔