سب اسٹیشن ملازمین سے انصاف کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

حیدرآباد 28 اپریل ( این ایس ایس ) سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہزاروں سب اسٹیشن ملازمین کو جو تیقنات دئے گئے تھے انہیں پورا کیا جائے ۔ آج جاری کردہ ایک بیان میں سی پی آئی اسٹیٹ کونسل سکریٹری سی ایچ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ سب اسٹیشن کے ملازمین ہڑتال کی راہ پر ہیں کیونکہ ریساتی حکومت ان سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہڑتال کی وجہ سے برقی سربراہی میں خلل پیدا ہوتا ہے تو زرعی شعبہ اور کسان متاثر ہونگے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابقہ حکومتوں نے بھی سب اسٹیشن کے ملازمین کو نر انداز کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو امید تھی کہ نئی حکومت میں ان کے مسائل کی یکسوئی ہوجائیگی لیکن اب انہیں احتجاج کی راہ اختیار کرنی پڑ رہی ہے ۔