سبق

ایک بچے نے حکیم لقمان سے پوچھا ، آپ نے ادب کس سے سیکھا ؟ انہوں نے جواب دیا ، بے ادبوں سے ‘‘ بچے نے پوچھا ’’ وہ کس طرح ‘‘ حکیم لقمان نے کہا ’’ انہوں نے جو بُری حرکت کی میں نے اس سے پرہیز کیا ‘‘ ۔ کتنی اچھی بات ہے ۔ یعنی جو مہذب نہیں ہوتے ، جن میں ادب نہیں ہوتا ، جن میں اخلاق نہیں ہوتے ، ان کی عادتیں دیکھ کر ہم ان باتوں اور عادتوں سے پرہیز کرسکتے ہیں ۔ ان عادتوں سے بچاجاسکتا یہ ، کیونکہ یہ عادتیں ایسی ہیں کہ ان سے سوائے نقصان کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ اس لئے ضروری نہیں ہے کہ کوئی ہمیں ان باتوں کی طرف دھیان دلوائے ، کیونکہ جب ہم دوسروں کی بات چیت کا انداز ان کا رویہ دیکھتے ہیں تو شخصیت کا اندازہ خود ہی ہوجاتا ہے ۔ اسی لئے دوسروں سے سبق سیکھنا چاہئے  اور ان سے خود کو بچانا چاہئے ۔