سبسیڈی یافتہ گیس کی قیمت میں 2.94 روپئے فی سلنڈر اضافہ

نئی دہلی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سبسیڈی یافتہ پکوان گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں چہارشنبہ سے 2.94 روپئے فی سلنڈر ٹیکس کے اثر کی وجہ سے اضافہ ہوگیا ہے۔ 14.2 کیلو گرام کا سبسیڈی یافتہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 12 بجے شب سے 505.34 روپئے ہوگی جو اب تک 502.40 روپئے تھی۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے اس کا اعلان کیا۔ یہ گذشتہ 6 ماہ سے ماہ جون سے شرحوں میں اضافہ ہے۔ جملہ 14.13 روپئے فی سلنڈر اضافہ ہوچکا ہے۔ تمام ایل پی جی صارفین کو ایندھن بازار کی قیمت پر خریدنا ہوگا۔ حکومت کی سبسیڈیز 12 سلنڈرس تک جن کا وزن 14.2 کیلو گرام فیصد ہوگا۔ ایک گھرانے کیلئے ایک سال میں سربراہ کئے جائیں گے۔ سبسیڈی کی رقم راست صارفین کے بینک کھاتوں میں جمع کردی جائے گی۔ سبسیڈی کی رقم بین الاقوامی ایل پی جی شرح میں اضافہ یا کمی کے مطابق ہوتا ہے۔