ممبئی 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہاکہ سبسیڈیز بِل کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ کچھ ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ حکومت کو ماقبل انتخابات مقبول اقدامات پیش کرنا چاہئے اور سبسیڈی بل میں اضافہ نہ کیا جائے۔ اگر ہم قرضوں میں راحت دیں گے تو سرکاری خزانہ خالی ہوجائے گا۔ ملک کی معیشت میں پائی جانے والی باقاعدگی کو دھکہ پہونچے گا۔ اس لئے میرا احساس ہے کہ ملک یا معیشت کو اس طرح کی سبسیڈیوں سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ وہ خود کو بھی سبسیڈیز سے استفادہ کررہے ہیں۔ ارون جیٹلی نے کہاکہ میرا قوی ایقان ہے کہ ان تمام سبسیڈیز سے استفادہ کرنے کا میں حقدار نہیں ہوں۔ تاہم مرکزی وزیر نے جو شہر میں بی جے پی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس مسئلہ پر کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔ سبسیڈیوں کی وجہ سے حالات کو مالی بوجھ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ اگر سبسیڈیز کے بل میں اضافہ کیا جائے تو مالیاتی خسارہ کے فیصد میں بھی اضافہ ہوگا۔