چنائی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کانگریس کمیٹی (ٹی این سی سی) کے صدر بی ایس گننادیسیکن نے آج مرکز سے وضاحت طلب کی ہیکہ بی جے پی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے دورہ سری لنکا کن بنیادوں پر کیا ہے۔ جنگ کے بعد یہاں ٹاملس کی بازآباد کاری اور دوبارہ انہیں زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے سری لنکا کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کا دورہ سری لنکا حیران کن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے کہ سبرامنیم سوامی کن بنیادوں پر سری لنکا گئے تھے اور ان کا موقف کیا تھا۔ ٹی این سی سی صدر آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں مجاہد آزادی ستیہ مورتی کی یوم پیدائش کی تقاریب کے دوران میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کررہے تھے۔