سبرامنیم سوامی کو عدالت کا سمن

چینائی ۔ 10 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کو ٹاملناڈو کی وزیر اعلیٰ جیہ للیتا کی جانب سے داخل کردہ ہتک عزت کی شکایت کے بعد 30 اکتوبر کو عدالت میں حاضر ہونے کے سمن جاری کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔ پرنسپل سیشن جج آدیناتھن نے سبرامنیم سوامی کے علاوہ تمل زبان کے روزنامہ دینامالار اور انگر یزی روزنامہ ٹائمز آف انڈیا کے حکام کے نام بھی سمن جاری کرنے کا حکم صادر کیا ہے جن میں ایسے دیگر افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے مندرجہ بالا اخبارات میں مچھیروں کے معاملہ پر سوامی کے بیانات شائع کئے تھے ۔ چینائی حکومت نے پرنٹر ، پبلشر اور ایڈیٹر کے نام ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اخبار کے 8 ستمبر کے شمارہ کا حوالہ دیا گیا ہے ۔