نئی دہلی 26اپریل(سیاست ڈاٹ کام )یہاں ساہتیہ اکیڈیمی دہلی کے زیر اہتمام ہمہ لسانی محفل کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں چار زبانوں کے تخلیق کاروں نے اپنے اپنے تخلیقی رپورتاژ،افسانے ،غزلیں اورنظمیں پیش کئے ۔ساہتیہ اکادمی میں منعقد پروگرام میں مشہور و معروف ہندی ادیب منیش کمار سنگھ نے اپنی تخلیق ‘سفارش ‘کہانی کو پڑھ کر سنایا ،جس میں ایک سچے قلم کار کی سماجی تبدیلی کی خواہش کا ذکر تھا ۔شری ٹاسی شارپا اور ڈاکٹر ویبھا کماری نے نیپالی اور میتھلی زبان کی نظموں کو ہندی ترجمہ کے ساتھ پڑھا۔شری شارپاکی نظموں میں پولیس پیشے کا درد اور گورکھا سماج کے تعلق سے ہندوستان معاشرے کے عام رویوں کو بخوبی طور پر پیش کیا گیا ۔