ساوتھ سنٹرل ریلوے میں اپرنٹیز کے لیے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ساوتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد مختلف یونٹس میں اپرنٹیز قانون 1961 کے تحت تربیت فراہم کرنے کے لیے 4,103 مخلوعہ اپرنٹیز پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کررہا ہے ۔ ٹریڈس کے مطابق مخلوعہ اے سی میکانک 249 ، کارپینٹر 16 ، ڈیزل میکانک 640 ، الکٹریکل / الیکٹرانکس 18 ، الیکٹریشن 871 ، الکٹرانک میکانک 102 ، فٹر 1460 ، مشنسٹ 74 ، ایم ایم ڈبلیو 24 ، ایم ایم ٹی ایم 12 ، پینٹر 40 ، ویلڈر 597 ہیں ۔ قابلیت دسویں جماعت کامیابی کے ساتھ متعلقہ آئی ٹی آئی ٹریڈ میں کامیابی لازمی ہے اور امیدوار کی عمر 18 جون تک 15 تا 24 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ انتخاب دسویں جماعت اور آئی ٹی آئی ٹریڈ میں حاصل کردہ نمبرات کے مطابق کیا جائے گا ۔ درخواستیں آف لائن روانہ کرنا ہوگا ۔ درخواست فیس 100 روپئے مقرر ہے اور ادخال درخواست کی آخری تاریخ 17-7-2018 مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ scr.indian-railways.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔