حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ساوتھ ایسٹرن ریلوے کے تحت گارڈن ایچ اپرنٹس شپ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں جملہ 1785 نشستیں ہیں جن میں یونٹس کے مطابق کھڑک پور ورک شاپ 360 ، سگنل اینڈ ٹیلی کام 87 ، ٹراک مشن ورک شاپ 120 ، ایس ایس ای ورکس 28 ، کیاریج اینڈ ویگن ( کھڑک پور ) 121 ، ڈیزل لوکو شیڈ 50 ، سینئیر ڈی ای ای 90 ، ڈی آر ڈی ڈپو 40 ، ای ایم یو شیڈ 40 ، الکٹرولوکو شیڈ ( سمترا گچی ) ، 36 ، سینئیر ڈی ای ای ( چکرا دھر پور ) 93 ، الکٹرک ٹراکشن 30 ، کیاریج اینڈ ویگن ( چکرا دھرپور ) 65 ، الکٹرک لوکو شیڈ ( ٹاٹا ) 72 ، انجینئرنگ ورک شاپ 100 ، ٹراک مشن ورک شاپ 7 ، ایس ایس ای ورکس ( چکرا دھر پور ) 26 ، الکٹرک لوکو شیڈ ( بنڈا منڈا ) 50 ، ڈیزل لوکو شیڈ 52 ، سینئیر ڈی ای ای 30 ، کیاریج اینڈ ویگن ( آدرا ) 65 ، ڈیزل لوکو شیڈ ( بی کے یس سی ) 33 ، ٹی آر ڈی ڈپو ( آدرا ) 30 ، الکٹرک لوکو شیڈ ( بی کے یس سی ) 31 ، فلاش بٹ ویلڈنگ ( ہرشی گوڈا ) 25 ، ایس ایس ای ورکس انجینئرنگ ( آدرا ) 24 ، کیاریج اینڈ ویگن ( رانچی ) 30 ، سینئیر ڈی ای اوی ( رانچی ) 30 ، ٹی آر ڈی ڈپو ( رانچی ) 10 ، ایس ایس ای ورکس ( رانچی ) 10 ہیں ۔ جب کہ ٹریڈس کے اعتبار سے فٹر ، ٹرنر ، الکٹریشن ، ویلڈر ، میکانک ، پینٹر اور کارپینٹر ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے کم از کم 50 فیصد نمبرات سے دسویں جماعت کامیاب اور متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی کامیابی لازمی ہے ۔ اور حد عمر یکم جنوری سے 24-15 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ امیدواروں کا انتخاب اکاڈمک میرٹ لسٹ کے مطابق کیا جائے گا۔خواہش مند نوجوان لڑکے و لڑکیاں درخواستیں آن لائن میں 22 نومبر تک داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ser.indianrailways.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔