حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : تھریسر کے ساوتھ انڈین بینکس حیدرآباد کے ریجنل آفس کو یہاں تجدید کیا گیا اور رنگا رنگ تقریب میں دوبارہ معنون کیا گیا ہے ۔ آر بی آئی کے پرنسپل چیف جنرل مینجر اینڈ بینکنگ امبڈسمیان آندھرا پردیش و تلنگانہ ڈاکٹر این کرشناموہن مہمان اعزازی تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر این کرشنا موہن نے کہا کہ گاہک کی خدمت اولین ترجیح ہے ۔ چیف جنرل مینجر ساوتھ انڈین بینک مسٹر تھامس جوزف بھی تقریب میں شریک تھے ۔ ساوتھ انڈین بینک نے سال 1974 میں ریاست آندھرا پردیش میں بیکنگ آپریشنس کا آغاز کیا تھا ۔ ان چار دہوں کے دوران بینک نے بڑے پیمانے پر اپنے آپریشنس کو وسعت دی اور حالیہ طور پر 119 کسٹمر سرویس آوٹ لیٹس ( 49 برانچس اور 70 اے ٹی ایم ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ہیں بینک مستقبل میں دونوں ریاستوں میں مزید برانچس اور اے ٹی ایم کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ 1929 میں قائم شدہ ساوتھ انڈین بینک شیڈ بولڈ کمرشیل بینک آل انڈیا نیٹ ورک کے ساتھ 809 برانچس اور 1089 اے ٹی ایمس ہیں۔۔