سامعہ عالم خان ‘ ینگ فکی لیڈیز آرگنائزیشن کی صدر نشین مقرر

حیدرآباد 25 اپریل ( آئی این این ) ینگ فکی لیڈیز آرگنائزیشن میں قیادت میں تبدیلی عمل میں آئی ہے اور شہر کی ایک نوجوان انٹرپرینر سامعہ عالم خان نے اس کی صدارت سنبھال لی ہے ۔ وہ شکنتلا دیوی کی جانشین ہونگی اور ان کی معیاد ایک سال ہوگی ۔ سامعہ عالم خان مارکٹنگ و فینانس میں مینجمنٹ گریجویٹ ہیں اور انہوں نے اپنا کیرئیر بینکنگ پروفیشنل کی حیثیت سے کیا تھا ۔ اس تنظیم میں ندھی سواروپ سینئر نائب صدر نشین ہونگی ‘ سندھیا راجو نائب صدر نشین ‘ ڈاکٹر سندھورا نارائنا سکریٹری ‘ سبھرا مہیشوری خازن ‘ ریتو شاہ پروگرام مینٹر ‘ سواپنا ریڈی پروگرام کوآرڈینیٹر اور گیتیکا چڈھا پروگرام کنوینر ہونگی ۔