سال 2015ء کے دوران نکسلائیٹس تشدد میں کمی

نئی دہلی۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ماؤیسٹوں کے تشدد سے متاثرہ ریاستوں میں گزشتہ چھ سال کے دوران سال 2015ء میں سب سے کم تشدد سے واقعات رونما ہوئے۔ گزشتہ 6 سال سے حملے اور تشدد کے علاوہ اموات کا سلسلہ بتدریج کم ہوتا گیا ہے۔ تشدد سے نمٹنے کے لئے ملک کی نکسلائیٹس سے متاثرہ 10 ریاستوں آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، اُوڈیشہ، تلنگانہ، مغربی بنگال اور اُترپردیش میں سکیورٹی فورسیس کو تعینات کیا گیا۔ تقریباً ایک لاکھ نیم فوجی دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2010ء میں تشدد کے 2,213 واقعات ہوئے تھے جن میں 1,005 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بعد کے برسوں میں نکسلائیٹ سرگرمیوں میں کمی آئی۔