حیدرآباد 31 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج دونوں ریاستوں کے عوام کو سال نو کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ راج بھون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ریاستوں کے عوام کیلئے نیا سال خوشحالی لائیگا ۔ انہیں زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی حاصل ہوگی اور عوام کی صحت بھی بہتر رہے گی ۔ کل سال کے پہلے دن سابقہ روایات کے مطابق گورنر موصوف راج بھون کے دربار ہال میں 11 بجے دن سے عوام اور سیول سوسائیٹی کے افراد سے سال نو کی مبارکباد قبول کرنے موجود رہیں گے ۔ اس دوران چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے بھی اپنے علیحدہ بیان میں ریاست کے عوام کو سال نو کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال عوام کی تمام توقعات کو پورا کرنے والا ہو۔