حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( پریس ریلیز ) قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد نے روز نامہ ’سیاست‘ کے تعاون سے اسلامی خطاطی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ عید میلادالنبی ﷺکے مبارک موقع پر یہ نمائش3جنوری تا 9جنوری 2015 نواب میر تراب علی بھون ویسٹرن بلاک، سکنڈ فلور سالار جنگ میوزیم حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔ نمائش کا افتتاح ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی 3جنوری سہ پہر 3بجے کریں گے۔ مولوی نذیر احمد سلامی مہمان خصوصی ہوں گے۔