سالار جنگ سوم کی یوم پیدائش تقاریب

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( راست ) : نواب میر یوسف علی خاں بہادر سالار جنگ سوم کی 126 ویں یوم پیدائش تقاریب کے ضمن میں شہرہ آفاق قادر علی بیگ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ڈرامہ اسپیس 13 جون کو شام 7 بجے سالار جنگ میوزیم کے آڈیٹوریم نواب میر تراب علی خاں بھون میں منعقد ہوگا ۔ یہ ڈرامہ پدم شری محمد علی بیگ کا ڈائرکٹ کیا ہوا ہے ۔ محترمہ نور بیگ اور دیگر مایہ ناز فنکار اس میں شامل رہیں گے ۔ جناب سید ذاکر حسین رکن سالار جنگ میوزیم بورڈ مہمان خصوصی ہوں گے ۔۔