کولکتہ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوچین شپ یارڈ میں تیرہویں تیز رفتار نئی طلایہ گرد کشتی جو 20 ایسی ہی کشتیوں کے سلسلہ کی تیرہویں کڑی ہے۔ آئی سی جی ایس انمول ہندوستانی ساحلی محافظین کے سپرد کردی۔ ساحلی محافظین کے عہدیداروں نے کہاکہ نئی کشتی ہلدیہ (مغربی بنگال) میں تعینات کی جائے گی اور ساحلی محافظین کی کارروائی کی طاقت میں اضافہ کرے گی۔ علاوہ ازیں بنگال ۔ اوڈیشہ ساحل کی حفاظت کرے گی۔ فی الحال ساحلی محافظین ضلع ہیڈکوارٹرس ہلدیہ کو دو نئی طلایہ گرد کشتیاں حاصل ہیں۔