ساحلی علاقوں میں بارش متوقع

وشاکھاپٹنم 24 اپریل (پریس نوٹ) ساحل آندھرا والوں کے لئے آج شام 6 بجے سے آئندہ 24 گھنٹوں کے لئے سائیکلون وارننگ سنٹر وشاکھاپٹنم میں انتباہ جاری کیا ہے کہ اِس مدت میں بحری علاقے میں موسم شدید ہوسکتا ہے اور وقفہ وقفہ سے بارش ہوسکتی ہے۔ انڈین نیشنل سنٹر فار اوشن انفارمیشن سرویسس کے مطابق مد و جذر کا اندیشہ ہے اور ساحلی علاقوں کے علاوہ نشیبی حصوں میں کشتی رانی اور ماہی گیری خطرے سے خالی نہ ہوں گے۔