ساحلی آندھرا کو مزید ایک طوفان کا خطرہ

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش میں 12 اکٹوبر کو طوفان ہدہد سے بری طرح متاثرہ ساحلی اضلاع کو رواں مہینے کے دوسرے ہفتہ میں مزید ایک طوفان کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ خلیج بنگال میں 5 نومبر سے ہوا کے دباؤ میں کمی کا آغاز ہوگا جو تین چار دن کے دوران طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ذمہ داروں کے مطابق 8 یا 9 نومبر کو مزید ایک طوفان آندھرا پردیش کے ساحلی اضلاع سے ٹکرا سکتا ہے ۔۔