حیدرآباد 5 ستمبر ( سیاست نیوز ) آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ رائلسیما میں ایک دو مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے ۔ جنوبی چھتیس گڑ؍ سے رائلسیما کی سمت جو موسمی تبدیلیاں تھیں وہ اب داخلی اولآیشہ سے جنوبی ٹاملناڈو کی سمت جنوبی چھتیس گڑھ ‘ تلنگانہ اور رائلسیما سے ہوکر گذر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی مہاراشٹرا اور لکشدویپ کے علاقہ میں بھی موسمی تبدلیوں کا سلسلہ چل رہا ہے ۔ اس کے اثر سے ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ رائلسیما میں آئندہ پانچ دن کے دوران کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ جنوب مغربی مانسون گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور تلنگانہ میں معمول کے مطابق رہا جبکہ یہ رائلسیما میں سرگرم رہا ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی یا بارش شام یا رات کے وقت میں ہوسکتی ہے ۔