ساحلی آندھرا میں آئندہ پانچ دنوں میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 17 ستمبر ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں معمول کے مطابق ہے اور تلنگانہ میں کمزور ہے ۔ اس کے اثر سے ساحلی آندھرا پردیش کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر آئندہ پانچ دنوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے جبکہ یہی صورتحال آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران رائلسیما میں بھی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع وقار آباد ‘ سنگاریڈی ‘ میدک ‘ رنگا ریڈی ‘ حیدرآباد ‘ یادادری ‘ نلگنڈہ ‘ محبوبنگر ‘ ون پرتی ‘ ناگرکرنول ‘ سوریہ پیٹ ‘ محبوب آباد ‘ ورنگل اربن و رورل وغیرہ میں اور رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوںکے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ ہلکی سے اوسط بارش تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دن کے دوران کئی مقامات پر ہوگی۔