ساحلی آندھرا بارش کا امکان

حیدرآباد۔/5نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنوب مشرقی خلیج بنگال اور قرب و جوار کے علاقوں میں آج صبح ہوا کے دباؤ کا مرکز قائم ہوگیاجس میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور آئندہ 3دنوں میں ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں ہلکی اور اوسط بارش ہوسکتی ہے۔تاہم تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا اور کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
جبکہ حیدرآباد اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ درجہ حرارت اعظم ترین 34اور اقل ترین 17ڈگری سیلسیس ہوگا۔