اسلام آباد ۔ 26 مئی (سیاست ڈا ٹ کام) پاکستانی عہدیداروں نے آج 7 قیدیوں کو مختلف جیلوں میں پاکستانی صوبہ پنجاب میں پھانسی پر لٹکا دیا۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب مجرم امجد علی دو خواتین اور ایک بچے کے قتل میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ دو مجرموں افتخار اور آصف کو فیصل آباد میں پھانسی دی گئی۔ نوراحمد کو ضلع ٹوبا ٹیک سنگھ کی جیل میں اور محمود نواز کو گوجراں والا جیل میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے سزائے موت یافتہ افراد کی درخواست رحم مسترد کردی تھی حالانکہ انسانی حقوق کی علمبردار کئی تنظیموں نے درخواست پیش کی تھی۔