سات سکیورٹی فورسیس ارکان اور 20 طالبان ہلاک

پشاور ۔ یکم نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں تشدد کے علحدہ واقعات میں کم و بیش سات فوجی اور بیس عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ یاد رہے کہ فوج نے طالبان کے خلاف اپنی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ زیریں اورکزائی ایجنسی جو خیبرقبائلی ڈسٹرکٹ میں واقع ہے جہاں سکیورٹی فورسیس نے اپنے مشن کا آغاز کیا ہے جسے خیبر۔ I سے موسوم کیا گیا ہے۔ دوبدو لڑائی میں بیس طالبان ہلاک ہوگئے ۔اس علاقہ میں سکیورٹی فورسیس عسکریت پسند وں سے گزشتہ ایک ماہ سے نبرد آزما ہے جس میں اب تک چھ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور دیگر پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں رونما ہوئے ایک دیگر واقعہ میں ایک فوجی اُس وقت ہلاک ہوگیا جب وہاں ایک بم ھماکہ ہوا جس میں ایک فرد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی افواج نے خاطیوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔