سابق وزیر داخلہ مادھو ریڈی کی جینتی تقریب کا انعقاد

حیدرآباد ۔ یکم / مئی (این ایس ایس) سابق وزیر داخلہ آنجہانی مادھو ریڈی کی جینتی تقریب آج یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون پر منائی گئی ۔ اس موقع پر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی صدر ایل رمنا اور کارگزار صدر ریونت ریڈی نے مادھو ریڈی کے پورٹریٹ کی گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مادھو ریڈی این ٹی آر کے بااعتماد ساتھی اور چندرا بابو نائیڈو کے دست راست تھے ۔ مادھو ریڈی نے ہمیشہ پارٹی کے استحکام کیلئے کام کیا اور ان کی انتھک کاوشوں کی وجہ ضلع نلگنڈہ میں ترقی ہوئی ۔