سابق نکسلائٹ کا دن دھاڑے قتل

کلوا کرتی 21 ستمبر (سیاست نیوز) کلوا کرتی سے قریب ویلدنڈہ منڈل حیدرآباد سری سیلم شاہراہ پر آج دوپہر دن دھاڑے قتل کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ نکسلائٹ یادیا عرف شام اپنے گاوں اجلا پور سے موٹر سیکل پر اپنی اہلیہ یشوانی اور دو بچوں کے ہمراہ کلوا کرتی آرہے تھے کہ ویلدنڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر دی جس کے سبب وہ نیچے گڑ پڑے ۔ کارسے اتر کر چار افراد پر مشتمل گروپ نے ان پر کلہاڑی و دیگر ہتھیار سے حملہ کر کے فرار ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ بتایا جاتا ہے کہ یادیا عرف شام سابقہ نکسلائٹ تھے جنہیں کلوا کرتی ہاسپٹل منتقل کیا جاکر علاج جاری تھا کہ دم توڑ دیئے ۔