کنساس سٹی (یو ایس)۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کنساس کے ایک وفاقی جج نے ایک سابق فوجی کو سزائے موت دیئے جانے کے التواء کو برخاست کردیا گیا جسے قتل کے دو معاملات اور عصمت ریزیوں کے متعدد معاملات میں قصوروار پائے جانے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اس طرح اب گزشتہ 50 سال کے دوران فوج میں پہلی بار کسی سزائے موت پر عمل آوری کی جائے گی۔ یو ایس ڈسٹرکٹ جج جسے تھامس مارٹین نے فیصلہ سناتے ہوئے حکومت امریکہ کی تائید کی جہاں اس سے نارتھ کیرولینا کے سابق فوجی رونالڈ گرے نے اپنی سزائے موت کے فیصلہ کو روک دینے کی بات کہی تھی اور حکومت امریکہ نے اس کی عرضداشت کو مسترد کردیا تھا۔ رونالڈ گرے کو اب زہریلا انجیکشن دے کر سزائے موت دی جائے گی۔
شمالی شام میں داعش کے 44شدت پسند ہلاک
انقرہ۔ 28دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی فوج نے آج بتایا کہ شمالی شام کے الباب قصبہ میں داعش کے 44 شدت پسند ہلاک اور 117 زخمی ہو ئے ہیں۔ فوج نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ داعش کے ساتھ لڑائی میں سات باغی بھی زخمی ہو گئے ۔ داعش کے 117 ٹھکانوں پر توپ اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔شامی باغیوں نے ، جن کی حمایت ترکی کی فوج کر رہی ہے ، الباب کا محاصرہ کر لیا ہے ۔