سابق فوجی کو بیرونی شہری بتانے پر کانگریس کا اظہارتشویش

نئی دہلی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گاورو گوگوئی نے اظہارتشویش کیا کہ سابق فوجی کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے انہیں بیرونی شہری قرار دینا تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے وزیرداخلہ امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ خود مداخلت کرتے ہوئے سابق فوجی کو راحت پہنچائیں۔ امیت شاہ کو روانہ کردہ مکتوب میں گوگوئی نے کہا کہ ریٹائرڈ صوبیدار اور کارگل جنگ میں حصہ لینے والے بزرگ فوجی محمد ثناء اللہ کو آسام میں ان کی بیرونی شہریت کا اعلان کرتے ہوئے حراستی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔