سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی آر ایس ایس تقریب کے مہمان خصوصی

ناگپور 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ‘ جو سینئر کانگریس قائد ہیں ‘ امکان ہے کہ آئندہ ماہ آر ایس ایس کی ایک تقریب میں شرکت کرینگے ۔ سنگھ کے ایک کارکن نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ سنگھ کے ایک ٹریننگ کیمپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے انہیں مدعو کیا گیا ہے ۔ یہ تقریب 7 جون کو سنگھ کے ہیڈ کوارٹرس ناگپور میں منعقد ہو رہی ہے ۔ کارکن نے بتایا کہ سابق صدر نے اس دعوت نامہ کو قبول بھی کرلیا ہے ۔