سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کے بھائی قتل مقدمہ میں ملزم

جلگاوں ( مہاراشٹرا ) 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سابق صدر جمہوریہ پرتیبھا پاٹل کے بھائی کو 2005 میں مقامی کانگریس لیڈر کے قتل کا ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈی جے شگوکر نے آج یہ حکم جاری کرتے ہوئے گجیندر نارائن پاٹل سابق صدر جمہوریہ کے چھوٹے بھائی اور سابق رکن اسمبلی اولہاس پاٹل کو مقامی کانگریس لیڈر کے قتل کا ملزم قرار دیا گیا۔ مہلوک پروفیسر وی جی پاٹل کی اہلیہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔ وی جی پاٹل اس وقت جلگاوں ڈسٹرکٹ کانگریس کے صدر تھے اور ستمبر 2005 میں ان کا قتل ہوا ۔