شکاگو۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر بارک اوباما نے آج یہاں میئرس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی تغیر پر امریکی قیادت کے لیے چہروں میں شہر اور ریاستیں شامل ہوگئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پیرس موسمی تبدیلی کے معاہدہ کو امریکہ کی جانب سے مسترد کئے جانے کے پس منطر میں کہی۔ اجلاس کا انعقاد اوباما کے سابق چیف آف اسٹاف شکاگو کے میئر رہم ایمانیول کی جانب سے کیا گیا تھا جہاں اوباما نے شرکت کی تاہم انہوں نے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام نہیں لیا اور کہا کہ امریکہ کے لیے یہ ایک نامناسب وقت ہے کیوں کہ امریکہ ہی وہ واحد ملک ہے جن سے پیرس معاہدہ سے دوری اختیار کی ہے تاہم مقامی قائدین کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ ملک کی جانب سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں۔