آروگیہ شری ، دیگر صحت پالیسیوں پر کابینہ میں غور ، کے ٹی راما راؤ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ آروگیہ شری اور دیگر صحت پالیسیوں کو طئے کرنے کابینہ اجلاس منعقد کریگی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کو جاری رکھا جائیگا اور حکومت ضرورت پیش آنے پر نئی پالیسیوں کی ہمت افزائی کرے گی ۔ انڈین فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کردہ گوبل ہیلت کیر سمٹ اینڈ ایکسپو 2014 کا افتتاح انجام دیتے ہوئے کے ٹی آڑ نے کہا کہ حکومت صحت پالیسیوں اور ٹیکس جیسے موضوعات پر غور کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجس میں مناسب فیکلٹی کو یقینی بنائیگی جبکہ نظام آباد میں میڈیکل کالج کی حیثیت کو مسلمہ بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری دواخانوں کیلئے مناسب بجٹ الاٹمنٹ کو یقینی بنائے گی ۔ نمس کے خطوط پر ہر ضلع میں ایک سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔ ابتدائی صحت نگہداشت مراکز اور ایریا ہاسپٹلس مہم منڈل اور تعلقہ میں قائم کئے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی صحت پروگرام کے تحت مفت طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیگی ۔ تلنگانہ ملازمین کو خصوصی اینکریمنٹ کے ساتھ طبی خدمات کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں سی ڈی ارہا صدر نشین انڈس فاونڈیشن نے کہا کہ سمینار کا مقصد طبی میدان میں معلومات کا تبادلہ کرنا ہے ۔ سرینو بابو گیڈیلہ اومکس گروپ حیدرآباد ، ڈاکٹر ای وجیندر ریڈی صدر نشین قومی سیاسی لین کمیٹی ایس بی انومولو صدر انڈس نے خطاب کیا ۔ ڈاکٹر کاکرلا سبا راؤ ، ڈاکٹر سنجے پی سنگھ ، ڈاکٹر ایم حبیب گھٹالہ موجود تھے ۔