مسلم اقلیتی کالجس میں ایم بی بی ایس داخلے
سابقہ جی او کے مطابق داخلے دینے ہائیکورٹ کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 7اگست ( سیاست نیوز) ایم بی بی ایس میں مسلم میناریٹی کالجس میں اے زمرہ کی دس فیصد نشستوں کو کم کرنے کے خلاف معزز ہائیکورٹ تلنگانہ اسٹیٹ نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے جی او ایم ایس نمبر 115 ‘ مورخہ 5جولائی 2017ء اور جی او نمبر 117مورخہ 5جولائی 2017ء کو منسوخ کرتے ہوئے ان کالجس میں جی او نمبر 130 مورخہ یکم مارچ 2016’ کے مطابق داخلہ دیں جس میں اے زمرہ کیلئے 60فیصد ‘ بی زمرہ کی 25فیصد اور اس زمرہ کی 15فیصد نشستیں ہیں ۔ اس جی او کے مطابق ہی داخلہ دیں نہ کہ تازہ سرکاری احکامات جی او نمبر 115 کے تحت اے زمرہ میں 50 فیصد ‘ بی زمرہ میں 35 فیصد اور سی زمرہ میں 15فیصد نشستوں پر داخلے دیئے گئے ۔ معزز ہائیکورٹ کے ڈیویژنل بنچ دو رکنی ججس معزز ججس راما سبرامنیم اور معزز ججس ٹی رجنی پر مشتمل تھا ۔ فوری اثر کے ساتھ عبوری احکامات صادر کئے 14 نیٹ کامیاب اہلیتی طلبہ کی پیروی نامور قانون داں شریمتی بی رچنا نے کی ۔ حکومت ‘ رجسٹرار کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس اور ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن کو اس کی کاپی روانہ کی ۔ اگر ان احکامات پر عمل آوری ہوتی ہے تو نہ صرف اس سال 50مسلم امیدواروں کو ایم بی بی ایس میں داخلہ ملے گا بلکہ ہر سال 60فیصد نشستیں برقرار رہیں گی ۔ طلبہ کی جانب سے شریمتی رجنی اور سید یعقوب زین العابدین ایڈوکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی اور کامیابی حاصل کی اور جی او کو منسوخ کرواتے ہوئے حکم التوا حاصل کیا ۔