نئی دہلی،28فروری(سیاست ڈاٹ کام)بھارتیہ جنتا پارٹی کے چھتیس گڑھ کے سینئر رہنما اور سابق راجیہ سبھا رکن نند کمار سائی نے آج قومی ایس سی ایس ٹی کمیشن کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔مسٹر سائی نے یہاں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ آدی واسی طبقے کی مکمل ترقی نریندر مودی سرکار کی ترجیح میں شامل ہے ۔مسٹر سائی کو مرکزی کابینہ وزیر کا درجہ دیتے ہوئے کمیشن کا صدربنایا گیا ہے ۔وہ غیر منقسم مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سے تین بار لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ، دو بار راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور تین بار رکن اسمبلی رہے ہیں۔ اس کے علاوہوہ غیر منقسم مدھیہ پردیش کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر، چھتیس گڑھ اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما اور چھتیس گڑھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رہے ۔ وہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے پارلیمانی کمیٹیوں میں مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں کے رکن رہے ہیں۔