سائنس فیر پر جناب عامر علی خاں کے ہاتھو ں کتاب کی رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں سائنس فیر اینڈ انجینئرنگ پراجکٹ پر مرتب کردہ کتاب کی رسم اجرائی تقریب کل جمعرات 25 اگست شام 4 بجے سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر مقرر ہے ۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی مس ثمینہ فاطمہ پرنسپل عثمانیہ یونیورسٹی انجینئرنگ کالج ، سمیرہ شارب رسول خاں ( شاداں گروپ ) ڈاکٹر اسماء زہرہ ، ڈاکٹر کرشنا راجو نائیڈو ، ڈاکٹر آدی نارائنا ، ڈاکٹر کے وینکٹیشورا راؤ ہیں ۔ ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینٹر اور عبدالرحمن کنوینر نے سائنس ٹیچرس طلبہ اور اسکول انتظامیہ کے ذمہ داران سے شرکت کی خواہش کی ۔۔