ٹوکیو، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور باپ کی غیر رسمی مشیر ایوانکا ٹرمپ نے کہا ہیکہ سائنس، تکنیک، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبہ میں خواتین کی شراکت نہ ہونے کے برابر ہے اور دنیا کی نصف آبادی کو اس شعبہ کیلئے حوصلہ افزائی کرنے اور مواقع دینے کیلئے مضبوط سیاسی قوت ارادی کی ضرورت ہے ۔ ٹرمپ نے ’ورلڈ اسمبلی فار ورلڈ سمٹ‘کے موقع پر آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ روایتی طور پر مردوں کی بالا دستی والے شعبوں میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔