ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو بسٹ ریلوے راج بھاشا شیلڈ

حیدرآباد۔/25مارچ، ( آئی این این ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو راج بھاشا کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر ’ بسٹ ریلوے راج بھاشا شیلڈ ‘ برائے سال 2013-14 عطا کیا گیا۔ سکندرآباد ڈیویژن کو ملک بھر کے ریلوے ڈیویژن میں اچاریہ رگھوویرچل وجینتی کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے پریس نوٹ کے بموجب سرکاری زبان ہندی کو پھیلانے اور کام کی موثر انجام دہی کو تسلیم کرتے ہوئے یہ اعزاز عطا کیا گیا ہے۔ ریل بھون نئی دہلی میں ریلوے بورڈ راج بھاشا عمل آوری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں صدرنشین ریلوے بورڈ مسٹر اے کے متل نے راج بھاشا شیلڈ برائے بسٹ ریلوے مسٹر ایس کبیر احمد مکھیا راج بھاشا ادھیکاری اینڈ چیف میکانیکل انجینئر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو پیش کی۔ اس طرح راج بھاشا شیلڈ برائے بسٹ ڈیویژن مسٹر آشیش اگروال ڈیویژنل ریلوے منیجر سکندرآباد ڈیویژ ن کو عطا کی گئی۔