زیر دریافت قیدیوں کی فہرست تیاری کے مراحل میں

تھانے ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ مہاراشٹرا آر آر پاٹل نے آج کہا کہ ریاستی حکومت زیر دریافت قیدیوں کی فہرست تیار کر رہی ہے ، جنہوں نے اپنے جرم کی اعظم ترین سزا کا نصف حصہ یا اس سے زیادہ مکمل کرلیا ہے ۔ تاکہ سپریم کورٹ کے حکمنامہ پر عمل آوری کی جائے ۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتہ ہدایت دی تھی کہ زیر دریافت قیدیوں کی جنہوں نے اپنے مبینہ جرائم کی اعظم ترین سزا کی آدھی یا اس سے زیادہ مدت سزائے قید مکمل کرلی ہے ۔ فوری رہا کردیئے جائیں۔ پاٹل نے کہا کہ جیل میں قید ملزم جو کئی وجوہات کی بناء پر مقدمہ چلائے بغیر ق ید میں رکھے گئے ہیں، جیسے کہ ججس کی قلت ، گواہوںکی غیر حاضری وغیرہ۔ اس کیلئے پولیس ہمیشہ تاخیر کی ذمہ دار قرار نہیں دی جاسکتی۔ وزیر داخلہ حال ہی میں منظورہ پولیس اسٹیشن کی عمارت کی تعمیر کا آغاز کرنے کی تقریب میں شرکت کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے۔ تھانے کے پولیس کمشنر وجئے کاملے اور سینئر پولیس عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تھانے پولیس کمشنریٹ اور تھانے دہلی پولیس کی تنظیم جدید کا منصوبہ بھی گنوا رہی ہے۔ ضلع پال گھر کی تشکیل کے بعد ایسا کیا جائے گا۔ این ڈی اے حکومت کے مرکز میں 100 دنوں کی تکمیل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کالا دھن واپس لانے کے اپنے تیقنات میں ناکام رہی ہے۔