زو پارک میں 22 سالہ مادہ چیتا ’دیپا ‘ فوت

حیدرآباد 5 جولائی ( پی ٹی آئی ) نہرو زوالوجیکل پارک میں ایک 22 سالہ مادہ چیتا فوت ہوگئی جو گذشتہ دو مہینے سے بیمار تھی اور ضعیف العمری کے مسائل کا شکار تھی ۔ مادہ چیتا ’ دیپا ‘ کوئی غذا بھی استعمال نہیں کر رہی تھی اور نہ ہی وہ چلنے پھرنے کے قابل رہ گئی تھی ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ دو دن قبل وہ اٹھنے کے قابل بھی نہیں تھی تاہم اس کا علاج کیا گیا لیکن وہ کل رات 8.30 بجے فوت ہوگئی ۔ اس مادہ چیتا کا پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا ۔