زوئیلوڈیجی ہیلتھ کی صحت کے شعبہ میں گرانقدر خدمات

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : زوئیلو ڈیجی ہیلتھ پرائیوٹ لمٹیڈ ( زوئیلو ) صحت کے شعبہ میں ایک جانا پہچانا نام ہے جو کہ صحت کی نگہداشت کے شعبہ میں بہترین آن لائن خدمات پیش کرتے ہوئے ملک میں ایک انقلاب برپا کررہا ہے اس کے علاوہ مذکورہ کمپنی شفافیت اور بھروسہ اور معیاری صحت سے متعلق اشیاء کی فراہمی کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور اس شعبہ میں ادارہ نے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرتے ہوئے نوجوانوں کو شعبہ صحت میں بہتر مستقبل بھی فراہم کیا ہے ۔ زوئیلو ہندوستان بھر میں 600 مقامات سے اپنی خدمات انجام دینے والا واحد ادارہ ہے ۔ سی ای او زوئیلو ونود کمار ریڈی نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ زوئیلو کو ہندوستان کے ہر فرد سے مربوط کیا جائے گا ۔۔