حیدرآباد 4 اکٹوبر (راست) زندہ دلان کی سالانہ تقاریب کی پہلی محفل ادبی اجلاس کی شکل میں 9 اکٹوبر کو اندرا پریہ درشنی ہال باغ عامہ میں شام 6.30 بجے مقرر ہے۔ ملک کے نامور مزاح نگار پدم شری مجتبیٰ حسین صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر فرزانہ فرح (کرناٹک) ، مسرور شاہ جہاں پوری، الیاس صدیقی (مالیگاؤں) کے علاوہ ڈاکٹر عباس متقی، ڈاکٹر محمد علی رفعت، سید امتیازالدین اور حمید عادل مزاحیہ مضامین پڑھیں گے۔ ڈاکٹر ممتاز مہدی کنوینر ہیں۔ 10 اکٹوبر کو کل ہند مزاحیہ مشاعرہ للت کلا تھورانم باغ عامہ میں 8 بجے شب مقرر ہے۔ ملک کے نامور مزاحیہ شعراء سنیل کمار تنگ (سہوان) ، نشتر امروہی، مسرور شاہ جہاں پوری، مختار یوسفی (مالیگاؤں) ، کلیم ثمر بدایونی، شیخ نظامی (کانپور)، بے دھڑک مدراسی، تمیز پرواز (ناندیڑ)، اقبال شانہ (بودھن)، چچا پالموری، ٹپیکل جگتیالی کے علاوہ بالی ووڈ اور ٹی وی کی مشہور شاعرہ زینت احسان قریشی جو عالمی شہرت یافتہ آرٹسٹ بھی ہیں، پہلی مرتبہ شرکت کریں گی۔ مشہور مقامی شعراء مصطفی علی بیگ، شاہد عدیلی، فرحد سحر، سردار اثر، محمد علی رفعت، وحید پاشاہ قادری، معین امر بمبو بھی اپنا کلام سنائیں گے۔ مشہور اینکر فیروز رشید (ناندیڑ) نظامت کریں گے۔ داخلہ مفت رہے گا۔