بھوبنیشور 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوڈیشہ کے ضلع ملکانگیری میں مشتبہ نکسلائٹس کے ذریعہ بچھائی گئی زمینی سرنگ پھٹنے سے بی ایس ایف کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایس ایف کی ٹیم جنگلات میں نکسلائٹس مخالف مہم میں مصروف تھی کہ اچانک نکسلائٹس اور بی ایس ایف جوانوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوا۔ سڑک پر بچھائی گئی زمینی سرنگ کے دھماکے سے بی ایس ایف کے دو اہلکار جن میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھا اور دوسرا جوان تھا، شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو واردات کے مقام سے آئی اے ایف ہیلی کاپٹر کے ذریعہ منتقل کیا گیا۔
آئی پی ایل میاچ فکسنگ میں ملوث افراد کو سزائیں دی جائیں : ڈگ وجئے سنگھ
نئی دہلی 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ ایسے افراد جو آئی پی ایل میاچ فکسنگ اور سٹہ بازی میں ملوث ہیں اُنھیں سزائیں دی جانی چاہئے جبکہ ٹیموں کو معطل کئے بغیر شو جاری رہنا چاہئے۔ اپنے ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ آئی پی ایل سے نہ صرف کرکٹ بلکہ کرکٹرس کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ وہ افراد جو میاچ فکسنگ میں ملوث ہیں اُنھیں سزائیں دی جانی چاہئے جبکہ ٹیموں کو معطل کئے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔