پٹنہ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کم از کم 150 ہندوستانی مختلف ٹرینوں اور 10بسوں کے ذریعہ پڑوسی زلزلہ سے متاثرہ ملک نیپال سے بہار پہنچے جہاں سے انہیںاُن کے آبائی مقامات پر روانہ کردیا گیا ۔ ریاستی حکومت نے بذریعہ بسیس آج صبح نیپال سے بہار کے علاقہ رکسول پہنچنے والے افراد کو اُن کے آبائی مقامات روانہ کرنے کی سہولت فراہم کی ۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب آسا م کے 7 سیاح اندیشہ ہے کہ نیپال میں آنے والے زبردست زلزلہ میں فوت ہوگئے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اسپورٹس سربا نندا سونو وال نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ آسام کے 7 سیاح فوت ہوگئے ہیں۔ مہلوکین کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ڈی جی پی آسام پولیس ہرین ناتھ نے جو آسامی سیاحوں کو جو نیپال میں پھنسے ہوئے ہیں وطن واپس لانے کی کوششوں میں تعاون کررہے ہیں توثیق کرتے ہوئے کہا کہ آسام سیاح ہلاک ہوچکے ہیںجبکہ اڑیسہ کے چار فٹبال کھلاڑی جو لڑکیوں کی یو۔ 14 ٹیم سے متعلق تھے آج بھونیشور پہنچ گئے ۔