زلزلہ سے کچھ ہندوستانی حصہ تقریباً 10 فیٹ جھک گیا تھا

واشنگٹن۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ہفتہ کو آئے 7.9 شدت کے زلزلے کے باعث ہندوستان کا ایک حصہ اپنی پڑوسی ملک نیپال سے تقریباً ایک تا 10 فیٹ شمالی سمت جھک گیا تھا۔ امریکی سائنس داں کولین اسٹاک نے جو کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ ہیں، بتایا کہ کٹھمنڈو اور پوکھرا شہروں میں واقعہ ایک تا 2 ہزار مربع میل پر مشتمل زون تقریباً ایک سمت جھک گیا تھا، جبکہ مابقی ہمالیائی پہاڑ دوسری سمت میں تھا۔ ہندوستان کا ایک حصہ بھی اندرون چند سیکنڈس ایک تا 10 فیٹ جھک گیا تھا۔