زرعی مزدور کی بیٹی کی نیٹ میں ناکامی پر خودکشی

چینائی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) زرعی مزدور 19 سالہ بیٹی پرتیبھا نے ضلع ویلوپورم کے سینجی ٹاؤن میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی کیوں کہ وہ نیشنل ایلجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ) کو اپنی دوسری کوشش میں بھی کامیاب کرنے میں ناکام رہی، پولیس نے یہ بات کہی۔ سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن نے گزشتہ روز نیٹ کے نتائج کا اعلان کیا، جو ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجس میں داخلہ کا امتحان ہے۔ پرتیبھا نے گزشتہ روز زہر کھالیا اور قئے کرنے لگی۔ جس پر اُس کی فیملی نے اُسے فوری اسپتال سے رجوع کیا۔ ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ اُسے بہتر علاج کے لئے اُن کے ہیڈکوارٹر ہاسپٹل لیجایا جائے جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔