زرعی شعبہ کو مستحکم بنانے اقدامات

حیدرآباد 25 اپریل (پی ٹی آئی) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج زرعی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے زرعی شعبہ کو بہتر بنانے اور کسانوں کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں اقدامات کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے عہدیداروں سے کہاکہ تمام کسانوں کا بینک اکاؤنٹ یقینی بنائیں۔ دیہات کی سطح پر فارمرس اسوسی ایشن قائم کئے جائیں ۔